ڈیلاس، امریکا نے سپر اوورمیں 19رنز کا ہدف دیا ۔ گرین شر ٹس 13رنز پر ہمت ہار گئے۔ امریکی کپتان مونانک پٹیل بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل ٹیکساس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے، اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ امریکا کی طرف سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا نے پر اعتماد بیٹنگ کی، کپتان مونانک پٹیل نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اندیس گوس نے 35 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ۔
اسٹیو ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔111 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ارون جونس اور نتیش کمار میچ کو آخری اوور تک لے گئے، امریکا کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے۔
نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مار کر میچ برابر کردیا اور میچ کو سپر اوور میں لے گئے۔
امریکی سکواڈ اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان اور وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان
پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف شامل ہیں۔