سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہونے اور سائفر کیس میں بریت ہونے کے بعد اب صرف عدت کیس میں عمران خان سزا کاٹ رہے ہیں بہت جلد عدت کیس بھی ختم ہوجائے گا اور عمران خان جیل سے باہرآجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف توقع کررہی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہونے اور سائفر کیس میں بریت ہونے کے بعد اب صرف عدت کیس میں عمران خان سزا کاٹ رہے ہیں بہت جلد عدت کیس بھی ختم ہوجائے گا اور عمران خان جیل سے باہرآجائیں گے مگر اطلاعات یہ سامنے آرہی ہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ روکنے کیلئے نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی تفصیلات پہلی بار منظر عام پر آگئیں
پروگرام میں موجود سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی ضرورت سے زیادہ اعتماد کا شکار نظرآرہی ہے، پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل رہا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سے بھی انہیں بڑا ریلیف ملا ہے، پراسیکیوشن نے عمران خان کیخلاف سائفر کیس خراب طریقے سے ہینڈل کیا، نیب ترامیم بحال ہوگئیں تو اس کا عمران خان کو کچھ نہ کچھ فائدہ ہوگا۔