کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے رکن صوبائی اسمبلی سے تفتیش کیلئے سپیکر اسمبلی سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیر تیمورسلیم جھگڑا کو دھمکی آمیز کالز کے معاملے میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے جلال خان کو شامل تفتیش کرنےکےلئے اسپیکر کو خط ارسال کیا۔ مبینہ طور پرافغانستان کے موبائل نمبرز سے دھمکی آمیز کالز میں تیمور سلیم جھگڑا کو ایم پی اے جلال کے خلاف کیسز واپس لینے کا کہا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے اسپیکر اسمبلی سے ایم پی اے جلال خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کےچند دن بعد افغانستان نمبرز سے کالز آنی شروع ہوئیںاورمجھے مخالف امیدوار کے خلاف تمام کیسز واپس لینے کی دھمکیاں دی گئیں۔ سلیم تیمور جھگڑا کا مقدمے میں موقف ہے کہ میں کسی پر براہ راست الزام عائد نہیں کرتا، سی ٹی ڈی سراغ لگائیں۔
جبکہ ن لیگی ایم پی اے جلال خان کا کہنا ہے کہ سیاسی کیس ہے، الزام بے بنیاد ہے، ان کی حکومت ہے۔جلال خان نے دعویٰ کیا دھمکیاں مجھے بھی ملیں لیکن رپورٹ نہیں کیا۔