اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی ۔ جسٹس ثمن رفعت نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے سی ڈی کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سی ڈی اے نے 2022اور 2023میں سابق مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز نوٹس جاری کیا ۔سی ڈی اے کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں پیش کی گئی کہ نوٹسز پرانے مالک کو کیوں بھیجتے جاتے رہے ہیںاور سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوٹس یا شوکاز وصولی کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس، فیصل واوڈا کا غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار 

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سی ڈی اے کا بنایا گیا ایک رجسٹر نوٹس پہنچنے کا ثبوت ہی کافی نہیں ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے آرڈر سے پہلے کوئی نوٹس نہیں کیا گیا۔عدالت تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتی ہے۔سی ڈی اےنے 23مئی کو غیر قانونی تعمیرات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا تھا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کی فتح ہے ، پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کیلئے میدان میں کھڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *