وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے کی تعطیل ختم کیے جانے کا امکان

وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے کی تعطیل ختم کیے جانے کا امکان

وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، ہفتے کی ہفتہ وار چھٹی ختم کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہفتہ وار ہفتے کی تعطیل کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ ہفتہ وار ہفتے کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر اخراجات میں کوئی خاطر خواہ بچت ہوتی نظر نہیں آرہی اور اخراجات جوں کے توں ہیں۔ البتہ اس تعطیل سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کو ہوگی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کو وفاق سے زیادہ تنخواہ دیں گے، صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم
عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات

دوسری جانب رواں سال عید الاضحیٰ 17 جون (جمعہ) کو ہونے کا امکان ہے اور سرکاری ملازمین کو 15 جون سے 19 جون تک 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الاضحی17 جون کو ہوگی تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اگرچہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 15 جون (ہفتہ) سے 19 جون (منگل) تک 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہے۔ اگر 18 جون کو چاند نظر آتا ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور نیا اعلان کر سکتی ہے۔ تاہم متوقع شیڈول کے مطابق سرکاری ملازمین 15 جون سے 19 جون تک 5 روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *