چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے 25 جون تک مخصوص نشستیں ملنے کا دعویٰ کر دیا

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے 25 جون تک مخصوص نشستیں ملنے کا دعویٰ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ سے مخصوص نشستیں ملنے کی امید لگا لی ۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح اس کی روح کے مطابق کرنا چاہتی ہے۔ ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری سیاسی پارٹی کو نہیں دی جاسکتیں۔ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 25 جون کی نشستیں واپس ملیں گی۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائر عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے تو پی ٹی آئی کہہ سکتی تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں دی جائیں۔ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی ۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس،سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرغور شروع

جبکہ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس تھے کہ 2 سیاسی جماعتوں کو اپنی جیتی ہوئی نشستوں  کے تناسب سے ہی مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ سیاسی جماعتوں کو اضافی مخصوص نشستیں بھی بانٹ دی جائیں تاہم باقی نشستوں کا کیا ہوگا، اس معاملے کو بعد میں دیکھا جائیگا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے بھی استفسار کیا کہ اگر کوئی بھی سیاسی جماعت نشستیں نہ جیتے اور سب آزاد امیدوار جیت جائیں تو مخصوص نشستوں کا کیا ہوگا؟ جس پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا ایسی صورت میں مخصوص نشستیں کسی کو نہیں ملیں گی۔ اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے سیاسی جماعتوں کو اپنی جیتی ہوئی نشستوں کے حساب سے ہی نشستیں ملیں گی۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سماعت 24جون تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *