بھارتی انتخابات: کانگریس اتحاد نے مودی کے مینڈیٹ کو بڑا دھچکا دیدیا

بھارتی انتخابات: کانگریس اتحاد نے مودی کے مینڈیٹ کو بڑا دھچکا دیدیا

بھارتی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مینڈیٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی حاصل کرنا پڑے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس اتحاد نے 234 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ بی جے پی 239 نشستوں برتری حاصل ہے ۔ بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 294 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اتحاد 234 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کانگریس پارٹی 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان کی بریت پر امریکا کا ردعمل آگیا

ایگزٹ پول میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی اہم جیت کی پیش گوئی کی گئی تھی ، لیکن رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکتی ہے۔ حالانکہ مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی دونوں اپنے اپنے حلقوں میں آگے ہیں، راہول گاندھی 1.12 لاکھ ووٹوں سے اور مودی 34،000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ ہندوستانی سٹاک مارکیٹ نے اس خبر پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور سینسیکس میں 4378 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *