پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 316 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت 20ڈالر اضافے سے 2 ہزار 336 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس میں پریمیم بھی شامل ہے۔سونے کی قیمتوں میں اس نمایاں اضافے سے ملک میں خاص طور پر زیورات کی مارکیٹ میں سونے کی طلب متاث ہونے کا امکان ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *