سائفر کیس میں سزا معطل ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا سائفر کیس فیصلے پر کہنا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور سرخرو ہوں گا۔ اڈیالہ جیل میں خواجہ قانونی ٹیم کے ارکان خواجہ حارث، انتظار پنجوتھہ اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے عمران خان سے ملاقات کی۔ انتظار پنجوتھہ نے بتایا کہ قانونی ٹیم کی ملاقات سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں ہوئی اور انہیں سائفر کیس میں بریت کا بھی بتایا گیا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور سرخرو ہوں گا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔
مزید پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان دو مقدمات میں بری ہو چکے ہیں اور پراسکیوشن اب ناکام ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے معاملے میں عدالت کے ریمارکس بہت اہم ہیں اور اگر کسی پارٹی کو انتخابی نشان نہیں ملتا ہے تو اسے پارٹی نہیں مانا جاسکتا۔ پنجھوتہ نے انوار الحق کاکڑ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستیں کسی جماعت سے چھین کر دوسری پارٹی کو نہیں دی جا سکتیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نشستیں چھین لی گئیں تو دنیا کا کوئی قانون اسے قبول نہیں کرے گا۔