خیبرپختونخوا کیلئے الگ ٹرانسمیشن کمپنی بنانے پر کام شروع، عوام کو سستی بجلی ملے گی

خیبرپختونخوا کیلئے الگ ٹرانسمیشن کمپنی بنانے پر کام شروع، عوام کو سستی بجلی ملے گی

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے الگ ٹرانسمیشن کمپنی بنانے پر کام شروع کر دیا۔

وزیر خزانہ و قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ توانائی کے شروع کئے گئے تمام منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کیلئے الگ ٹرانسمیشن کمپنی بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ ان کے مطابق اس کمپنی سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختیار ہے اور وہ خود فیصلہ کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی بنانے کیلئے اب سورج کی روشنی کی ضرروت نہیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بجلی چوری میں واپڈا اہلکار ملوث ہیں، عوام چوری نہیں کرتے،ہم اب صوبے کو سولرائزیشن کی طرف لے کر جائیں گے،سرکاری سکول، کالج، یونیورسٹیز، سرکاری دفاتر، سرکاری عمارتیں سولر پر منتقل کریں گے،غریبوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے،156 سے 162 فیڈرز ایسے ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے،کفایت شعاری بہت ضروری ہے، عوام کے پیسے پر مزید عیاشی برداشت نہیں کی جائے گی،جب تک سولرائزیشن نہیں ہوتی، سرکاری دفاتر 20 فیصد سے اوپر بل خود بھریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *