سعودی عرب کا ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پرشاہی مہمان بنانے کا اعلان

سعودی عرب کا ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں  پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پرشاہی مہمان بنانے کا اعلان

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان میں تعینات سفیر نے ٹیم کی ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیوں(پاکستان کرکٹ ٹیم) مجھے یقین ہے کہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی قوم آپ کی جیت کا جشن منائے گی۔ سفیر پاکستان نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی خوشیوں اور ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت جاتا ہے تو ٹیم کو اگلے سال حج کی ادائیگی کے لیے شاہی مہمانوں کی حیثیت سے مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ، افراط زر میں کمی، روپیہ مستحکم اور سرمایہ کاری میں اضافہ

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔ گروپ مرحلے سے ٹاپ دو ٹیمیں ویسٹ انڈیز میں سپر 8 راؤنڈ میں رسائی حاصل کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *