فلسطینیوں کی حمایت،مالدیپ میں اسرائیلیوں کاداخلہ بند

فلسطینیوں کی حمایت،مالدیپ میں اسرائیلیوں کاداخلہ بند

مالدیپ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدراتی دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ملک میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ فیصلے میں مالدیپ کی حکومت نےاسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو مالدیپ میں داخلے سے روکنے کے لئے ضروری قوانین میں ترمیم کرنا اور ان کوششوں کی نگرانی کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزاور خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

مزید پڑھیں:سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچادی ، 14 افراد ہلاك

خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ادارے کا بتانا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے بھی اپنےشہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود صیہونی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز د ے دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *