مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بغیر این آر او کے رہا ہوں گے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سندھ اور پنجاب کے دوروں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے، وہ بیانات دینے کے بجائے بطور گورنر صوبے کی ترقی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ساتھ دیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی کے منہ سے این آر او کی باتیں مناسب نہیں لگتیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی بغیر این آر او کے رہا ہوں گے۔