ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی عدم فراہمی پر سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے آئی سی سی کے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھا دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نسیم اشرف کے مطابق اپنی بھر پور کوشش کے باوجود ٹکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے بہت سے لوگوں سے ٹکٹس کے حوالے سے پوچھا سب نے یہی جواب دیا کسی کو بھی نہیں ملے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص افراد نے تمام ٹکٹس پر قبضہ جما لیا ہے جو اب مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )بھی اس حوالے سے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کا کہا لیکن بدقسمتی سے میری ای میل تک کا کسی نے جواب دینا ضرور ی نہیں سمجھا۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز
ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ بعض ویب سائٹس پر امریکہ اور ویسٹ انڈیر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہزاروں ڈالرز میں ٹکٹس فروخت کی جا رہی ہیں، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں لاکھوں مالیت کی بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) امریکا میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے ٹکٹنگ سسٹم بہتر اور ساتھ اس کے قیمتیں بھی مناسب ر کھنی ہوں گی۔