ہنڈائی موٹرز نے گاڑیوں کی خریداری پر مفت رجسٹریشن کی سہولت دیدی

ہنڈائی موٹرز نے گاڑیوں کی خریداری پر مفت رجسٹریشن کی سہولت دیدی

معروف کارساز کمپنی ہنڈائی نے اپنی گاڑیوں ایلانٹر اور ٹکسن کے ماڈلز پر محدود وقت کیلئے پرکشش آفر کا اعلان کر دیا۔

ہنڈائی کی طرف سے ایلانٹرا2.0جی ایل ایس اور ٹکسن کے تمام ماڈلز پر عید الاضحی تک آفردی گئی ہے، جس کے تحت ان میں سے کوئی بھی گاڑی خریدنے والے صارف کو مفت رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔ہنڈائی ایلانٹراپاکستان کی سیڈان مارکیٹ میں اپنے طاقتور انجن، جدید ٹیکنالوجی اور متاثر کن روڈ پرفارمنس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، جبکہ ٹکسن اپنے لگژری فیچرز اور آرام دہ گاڑی ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ کمپنی کی اس آفر کے تحت ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 جی یل ایس یا ٹکسن کا کوئی بھی ماڈل خریدنے پر مفت رجسٹریشن کی مد میں 1لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب کا موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافےکا فیصلہ

دوسری جانب حکومت پرانی درآمدی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے اور نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ شہریوں کوکم قیمت گاڑیوں سے محروم کر دیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں نئی گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والی آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے اور نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *