نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی

نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 25 پیسے تک مہنگی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر 30 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہوا تھا۔

 

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

 

دوسری جانب وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کرنے والی ہے جو ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر ایک مشکل کام ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔ آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت کو نئے ٹیکس لگانے پڑ سکتے ہیں اور مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایف بی آر نے درآمدی اشیا پر ٹیکس بڑھانے، اشیائے خوردونوش پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی ز میں اضافے سمیت 1.5 کھرب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *