وزیراعلیٰ کا صوبے کی 4 ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کا صوبے کی 4 ہزار مستحق  بچیوں کی اجتماعی شادی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے بھر میں 4 ہزار مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادی کے لیے سوشل سیکیورٹی فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سوشل سیکیورٹی فنڈز کی یوٹیلائزیشن کا اجلاس منعقد ہوا ،علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو سوشل سکیورٹی فنڈز کے بہتر اور معنی خیز استعمال کیلئے نیا ماڈل وضع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک نیا ماڈل تیار کریں جس سے مستفید ہونے والے افراد اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں اور اس مقصد کے لئے فی لڑکی 2 لاکھ روپے مختص کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سبزیوں کی قیمتیں 6  سال کی کم  ترین سطح پرآ گئیں، عظمی بخاری

پروگرام کا مقصد مستحق لڑکیوں کو ان کی شادی اور تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر مستحق بچیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اور اجتماعی شادی کے اس پروگرام میں ہر ضلع کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ فراہم کیا جائے، مستحق بچیوں کا انتخاب یقینی بنانے کیلئے سکروٹنی کا موثر نظام ہونا چاہیے،اس مجموعی عمل میں ہر لحاظ سے شفافیت یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد کو معیاری الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کی بھی ہدایت کی اور فلاحی مراکز اور اداروں کا باقاعدگی سے دورہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں زکوٰۃ کمیٹی کی مدت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے اور فلاحی کنٹری فنڈ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *