عمران خان کا ٹویٹر اکائوٹ ان کی مرضی کے مطابق چلایا جارہا ہے، زین قریشی

عمران خان کا ٹویٹر اکائوٹ ان کی مرضی کے مطابق چلایا جارہا ہے، زین قریشی

عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکائونٹ ان کی مرضی سے چلایا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے حقیقت بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کا کہنا تھا کہ ’ایسی کوئی بات نہیں کہ خان صاحب کا اکائونٹ باہر سے آپریٹ ہورہا ہے، عمران خان پابندی سلاسل ہیں تو وہ اپنا اکائونٹ خود تو نہیں چلا سکتے تو یہ کام پارٹی کو کرنا پڑتا ہے اور عمران خان کی مرضی کے مطابق ہی پارٹی ان کی اپروول سے ٹویٹس کرتی ہے‘۔

 

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

زین قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے، اب اس کو جتنا کھینچ لیں بال کی کھال اتار لیں وہ ان کی مرضی ہے۔اس موقع پر زین قریشی سے اینکر پرسن نے سوال کیا ’کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹویٹر پر جو آتا ہے وہ خان صاحب کی ہدایت پر آتا ہے اور پارٹی پالیسی ہوتی ہے؟‘اس پر زین قریشی نے واضح الفاظ میں کہا ’جی بالکل ایسا ہی ہے‘۔

اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ترجمان رئوف حسن نے کہا تھا کہ عمران خان کا ٹویٹر اکائونٹ باہر سے آپریٹ ہورہا ہےاور متنازعہ ٹویٹ ان کی مرضی سے نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ عمران خان کےٹویٹر اکائونٹ سے 1971اورحمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق متنازعہ ٹویٹ کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے اسلام آباد سائبر ونگ نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *