تحریک انصاف نے بین الاقوامی احتجاج کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے بین الاقوامی احتجاج کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی احتجاج کیلئے کال دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مختلف ممالک میں پارٹی کی انٹرنیشنل تنظیموں کے ذریعے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق انٹرنیشنل چیپٹر (او آئی سی) پاکستان کے آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے متعلقہ خطوں اور ممالک میں احتجاج اور مظاہرے شروع کریں۔

 

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ملکی تاریخ کے پُرتعیش قیدی ہیں ،طلال چوہدری

 

مراسلے کے مطابق اس احتجاج کا مقصد جمہوریت کے اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آئین اور اس کی اقدار کی حفاظت اور عدلیہ کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں، ہماری قوم کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *