سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکم ہو کر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے جو کم ہو کر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ا رب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *