عمران خان اپنا ٹویٹر اکائونٹ خود نہیں چلاتے، رئوف حسن

عمران خان اپنا ٹویٹر اکائونٹ خود نہیں چلاتے، رئوف حسن

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹس سے کی گئی ریاست مخالف ٹویٹ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رئوف حسن کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنا ٹویٹر اکائونٹ خود آپریٹ نہیں کر رہے۔ عمران خان جیل میں ہیں،وہ کیسے ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔رئوف حسن نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو شیخ مجیب کی ویڈیو سے متعلق علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی نے ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے تو اپنی ذاتی حیثیت میں کی۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم بیرون ملک سے آپریٹ ہوتی ہے۔ پارٹی کے اندر ویڈیو کے معاملے پر انکوائری کروانی پڑے گی۔ ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا ٹیم سے بات کروں گا۔ رئوف حسن نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث ویڈیو نہیں دیکھ پایا تھا۔

 

مزید پڑھیں: خاور مانیکا پر حملہ، سرکار کی مدعیت میں پی ٹی آئی وکلاکیخلاف مقدمہ درج

 

اس سے قبل عمران خان کے ایکس (ٹویٹر) اکائونٹ سے ریاست مخالف ٹویٹ پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ عمران خان آفیشل ایکس(ٹویٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا۔ عمران خان اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر وِنگ پاکستان تحریک انصاف کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔ اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اگر ایسا ان کی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس(ٹویٹر) اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس(ٹویٹر)اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *