ایک منٹ میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ چارج کرنے والی ٹیکنالوجی

ایک منٹ میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ چارج کرنے والی ٹیکنالوجی

امریکی یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق کی ہے جوایسی ٹیکنالوجی وضع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے فون یا لیپ ٹاپ کو ایک منٹ کے اندر چارج ہو سکیں گے۔

پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح چھوٹے چارج شدہ ذرات یا آئن مائیکرواسکوپک چینلز کے پیچیدہ نیٹ ورکس سے گزرتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ انکور گپتا کے مطابق یہ پیش رفت زیادہ موثر توانائی ذخیرہ کرنے والے آلات جیسے سپر کیپسیٹرز کی تخلیق کا باعث بن سکتی ہے، جو ہمارے توانائی کو ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے منصوبہ سازوں،اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ

گپتا نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف برقی گاڑیوں اور الیکٹرانک آلات کو بجلی فراہم کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے بلکہ پاور گرڈ کو مستحکم کرنے کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے ، جہاں توانائی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مؤثر اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے۔ سپر کیپسیٹرز ، جو اپنے مساموں میں آئن جمع کرکے توانائی ذخیرہ کرتے ہیں ، بیٹریوں کے مقابلے میں ریپڈ چارجنگ ٹائم اور طویل زندگی ہوتی ہے۔ یہ دریافت زیادہ موثر اور پائیدار توانائی ذخیرہ کرنے کے حل کی ترقی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *