نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا جس کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہ اپریل کے لیے درخواست دائر کی ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جبکہ اسی ماہ کے دوران ہائیڈل پاور سے 22.96 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد، مقامی گیس سے 11.28 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.97 فیصد اور نیوکلیئر ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔