پی ٹی آئی ترجمان مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں، حنیف عباسی

پی ٹی آئی ترجمان مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں، حنیف عباسی

لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنس ملک دشمن ایجنڈ ے کے سوا کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااورقومی اسمبلی رکن حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفر نس ملک دشمن ایجنڈے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ، پی ٹی آئی والے حملے سے قبل ایک بار پھرعوام کی ذہن سازی کررہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ترجمان سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے قومی مفاد کو داؤ پر لگا نے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ان کی اس مذموم سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا لیڈر جیل میں مزے سے سائیکل چلا رہا ہے، دیسی مرغیاں کھا رہا ہے اور ترجمان پی ٹی آئی باہر آکر مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دوسروں کو کال کوٹھڑیوں میں رکھنے والا خود شاہانہ طریقے سے جیل میں تمام سہولیات سے لطف اندوز ہو رہا ہے ، اور اس کے ترجمان لیڈر سے ملنے کے بعد باہر آکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ قوم کو سب چیزوں کی سمجھ بوجھ ہے ، عوام اچھے اور بُرے کی تمیز سے باخوبی آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ مثالیں دینے والا گھڑی چوری، 190 ملین پاؤنڈ، 460ارب کے ڈاکے، سائفر اور عدت کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟ اگر یہ سچا ہے تو سب کیسوں کا حساب دے ۔ 9 مئی جیسے سانحات کریں گے تو مقدمہ تو بنے گا، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچیں گے تو مقدمہ تو بنے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *