سرکاری ملازمین کو وفاق سے زیادہ تنخواہ دیں گے، صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم

سرکاری ملازمین کو وفاق سے زیادہ تنخواہ دیں گے، صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم

سرکاری ملازمین کے احتجاج پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ سے مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ وفاقی حکومت تنخواہوں میں جتنا اضافہ کرتی ہے اس مناسبت سے فیصلہ کیا جائے گا، ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پیش کئے، وزیر خزانہ نے بتایاکہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعلی سے رابطہ ہوا ہے، کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے، وفاق سے زیادہ تنخواہ دیں گے۔

مزید پڑھیں: تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ نامنظور، سرکاری ملازمین نے جی ٹی روڈ بند کردیا

 

دوسری جانب پشاور میں اراکین اسمبلی نے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں کمرے نہ ملنے کا شکوہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے والے اپوزیشن کے ارکان کو بھی خیبرپختونخوا ہائو س میں جگہ دی جائے۔ عدنان وزیر، ریحانہ اسماعیل اور ثوبیہ شاہد نے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں کمرے نہ ملنے کا شکوہ کیا کہا کہ بیوروکریسی کے لوگ ہمیشہ کمرے ریزرو ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اسلام آباد جانے والے اپوزیشن کے ارکان کو بھی خیبرپختونخوا ہائوس میں جگہ دی جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بات سے اتفاق ہے کہ خیبر پختونخوا ہائوس میں پہلی ترجیح ایم پی ایز ہونی چاہیے۔

خیبر پختونخوا ہائوس کے غلط استعمال کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے تاکہ تحقیقات ہو سکیں۔ دوسری جانب اپوزیشن اراکین نے شکوہ کیا کہ پہلے وزرا کو 600 لیٹر پٹرول ملتا تھا اب اس کی مقدار 390 لیٹر کر دی گئی ہے جس پر وزیر خزانہ آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمومی نظم و نسق چلانے کے لئے مطلوبہ رقم کی منظوری دیدی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے ڈیمانڈ نمبر 2 پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لی اپوزیشن اراکین کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *