نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر (ن ) لیگ کی ہدایت پر آج ہی وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ پر مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر تجاویز لی جائیں گی ۔ آمدہ بجٹ سے متعلق جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف دونوں مشترکہ طور پر کرینگے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ثا قب نثار کا فیصلہ آج ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، نواز شریف صدر منتخب
اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا ء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی طرف سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لا ئیں ۔ نوازشریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نواز شریف بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی اورانتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات جاری کریں گے۔