بحریہ ٹاؤن راولپنڈی ہیڈآفس پر نیب اور پولیس كاچھاپہ

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی ہیڈآفس پر نیب اور پولیس كاچھاپہ

نیب اور پولیس کی ٹیموں نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے چھاپا مارا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق چھاپہ القادر یونیورسٹی کیلئے زمین حاصل کرنے کے دستاویزات حاصل کرنے کے لئے مارا گیا۔م لک ریاض نے 458 کنال کی زمین  القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لئے تخصیص کی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر کو بھی سیل کر دیا ہے۔ر اولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے فیز دو کے دفاتر میں پولیس اور نیب کی مشترکہ ٹیم موجود ہیں جبكہ راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے عملے سے تفتیش جاری ہے۔

نیب اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز ٹو میں سارے علاقے کو گھیرے میں لے ركھا  ہے اوردفتر کے اندر اور باہر اس وقت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےکے اہلکار موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن  کے داخلی دروازے كے مقام پر موجود دفتر میں پولیس کی تقریبا 10 کے قریب گاڑیاں اور اہلکار موجود ہیں ، تفتیشی ٹیموں کی جانب سے بحریہ ٹائون کے عملے سے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *