پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کا سینئر اینکر پرسن محمد مالک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ سے گزشتہ رات کی گئی ٹویٹ کو پارٹی بیانیے سے آئوٹ آف لائن قرار دیدیا۔
صحافی محمد مالک نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ کیاعمران خان کے سوشل اکائونٹس سے کی جانیوالی ٹویٹس عمران خان کی مرضی سے کی جاتی ہیں کیونکہ اس طرح کی ٹویٹس کے نتائج بھی آئیں گے۔جس پر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوںکہ ٹمپریچر کم کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس کیلئے ہمیں احمقوں کی جنت میں نہیں رہنا ہوگا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے تاریخی سے کچھ نہیں سیکھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان مجیب الرحمٰن نہیں، پی ٹی آئی عوامی لیگ نہیں اور 1971بھی 2024نہیں ہے۔ تیمور
جھگڑا نے مزید کہا کہ آپ اس ٹویٹ کا تو کہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹویٹ آئوٹ آف لائن ہےلیکن آپ پولرائزین اس حد تک لے تو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ 1971،2024نہیں، مجیب الرحمٰن، عمران خان نہیں اور پی ٹی آئی بھی عوامی لیگ نہیں۔
تیمور جھگڑا نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں