خیبرپختونخوا، گندم کی خریداری میں 5ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

خیبرپختونخوا، گندم کی خریداری میں 5ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

خیبرپختونخواحکومت کا گندم اسکینڈل سامنے آگیا، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے گندم کی خریداری میں 5ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں گزشتہ 10دنوں میں 5 ارب 10کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا ہے کہ آپ ایک بوری گندم 9750روپے میں خرید رہے ہیںاورمارکیٹ میں وہی بوری 8300روپے میں دستیاب ہے۔ آپ نے جو پیسے لگائے وہ 29بلین روپے ہیں۔ آپ اگر مجھے چیلنج کرتے ہیں تو میں ابھی بھی آپکو بتا دیتا ہوں یہ گندم پشاور یا خیبرپختونخوا میں 24 بلین روپے میں دستیاب ہے۔ تو یہ پچھلے 10دنوں میں 5ارب 10کروڑ روپے کی کرپشن گندم کی خریداری میں ہوئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گندم خریداری مہم بند ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ خیبرپختونخواکے محکمہ خوراک نے گندم خریداری میں بے قاعدگیوں پر دو افسرا ن کو معطل کر دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے افسران میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین شامل ہیں۔محکمہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سے لائی گئی گندم کی خریداری میں کسانوں کی شکایت پر ایکشن لیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *