لیسکو نے سولر سسٹم میں نصب ہونیوالے گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم میں گرین میٹرز کی بجائے اے ایم آر میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کمپنی صارفین کیلئے گرین میٹر زکو اے ایم آر میٹرز سے تبدیل کرے گی۔ لیسکو آئندہ گریم میٹرز کی بجائے اے ایم آر میٹرز کی خریداری کرے گی، لیسکو اے ایم آر میٹر 42 ہزار روپے کی لاگت سے نصب کرنے گی۔ صارفین کو اے ایم آر میٹرز کیلئے 6-7ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ لیسکو نے مختلف علاقوں میں سولر کنکشنز پر اے ایم آر میٹرز لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اے ایم آر میٹرز کی مدد سے بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی، اے ایم آر میٹر کی تنصیب سے اووربلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: سولر سسٹم ، نیٹ میٹرنگ اور گراس میٹرنگ کیا ہے؟
لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ اے ایم آر میٹرز لگانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور صارفین کی اوور بلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات بالکل ختم ہوجائیں گی۔ لیسکو آئی ٹی سینٹر کے ساتھ یہ میٹرز اٹیچ ہونگے، جہاں ساتھ ساتھ بلنگ کا اندراج ہو گا۔ اس سسٹم کی وجہ سے میٹر ریڈر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اس جدید سسٹم کے تحت ایس او پیز کے خلاف کوئی کام نہیں ہو سکے گا۔