حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،یوسف رضا گیلانی

حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،یوسف رضا گیلانی

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء، سابق وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہیں سوچی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ۔ تمام اچھے کاموں میں حکومت کی بھر پور سپورٹ کریں گے ۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں وفاقی حکومت کا ساتھ خوب نبھایا ۔ اپوزیشن کے دور میں بھی ہر پارٹی کے ساتھ بیٹھتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کی پیٹھ میں چھرا گھو نپنے کا کبھی نہیں سوچ سکتے ۔ وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے بات چیت جاری ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، نیشنل سکیورٹی میٹنگز میں پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ بیٹھتی رہی ہے، جب عمران خان کی حکومت تھی، ان میٹنگز میں بانی پی ٹی آئی خود نہیں بیٹھتے تھے، لیکن ہم بیٹھتے تھے۔ یوسف

رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بل یا قانون ہمارے بغیر پاس نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گندم بین الاقوامی قیمت پر کسانوں کو دی، اس وقت دو سیلاب آئے تھے۔ اس کے باوجود ہماری حکومت نے بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے دور حکومت میں کپاس، چینی، گندم اور چاول برآمد ہوتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور سینٹرل ایشیا میں ہماری گندم اسمگل ہوتی تھی، ہم نے گندم کی عالمی منڈی کے مطابق قیمت لگا کر گندم برآمد کی، کسانوں سے متعلق بات سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کسانوں کے معاملے میں مڈل مینوں نے پیسے کمالیے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے انکوائری جاری ہے، انکوائری رپورٹ جب سامنے آئے گی تو میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *