سینئراینکر پرسن محمد مالک نےکہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کوبانی پی ٹی آئی سے بات چیت کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمحمد مالک کہنا تھا کہ میری بہت سے اہم لوگوں سے بات ہوئی ہے انہیں بانی ۔پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اورنہ ہی اُن پر کوئی پریشر ہے ۔ عامر الیاس رانا کا بڑا دعویٰسنیئر اینکر پرسن کا مزید تھا کہ میں جب اُن سے بانی پی ٹی آئی پاپولرٹی کی بات کرتا ہو ں تو آگے سے جواب سے جواب ملتا ہے ہم نے الیکشن نہیں لڑنا وہ پاپولرٹی سیا ست دان فکرکریں ہم ملک کی بات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی عامر الیاس رانا کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت یہاں عمران خان کے متعلق ماحول نہیں بن رہا ۔ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کسی اور فورم پر بات ہو رہی ہے ۔ میں آپ سے سوال یہ پوچھ رہا ہو ں کہ یہ صرف عوام کو بتانے کے لیے ہے یاواقعی کوئی ایسا فورم ہے جس کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ہے کہ گفتگو کئی کسی بات چیت ہو رہی ہے کیوں کہ کچھ لوگ خبر تو دیتے نہیں ہیں ۔ کسی عام شخصیت سے ملاقات ہو گئی۔ مذاکراتی ٹیم کی کسی ممبر کی کسی عام شخصیت سے ملاقات ہو گی تو عام شخصیت کون ہے چیف ہیں ڈی جی آئی ہیں ڈی جی سی ہیں کسی سے ملاقات ہوئی نہیں ہوئی اور عمران خان صاحب کی رہائی ممکن نظر آرہی ہے میزبان منیت فاروق کے سوال کے جواب میں عامر الیاس رانا نے کہا تھا کہ دو چیزیں الگ الگ ہیں ایک رہائی ہے اور ایک مذاکرات ۔ میری معلومات کے مطابق تو براہ راست کسی سے نہیں بات چیت نہیں ہو رہی اور وہ جو اعلان ہوا تھا کہ معافی مانگ لیں اور جرم قبول کریں اور اس کے بعد معافی مانگ لیں تو بات ہو سکتی ہے اور یہ بھی بھی کہا گیا تھا کہ حکومت سے بات کر لیں۔ میں آپ کو اپنی تازہ ترین معلومات کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ کوئی ایسا بات نہیں ہوئی ہے ۔