پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 9 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 9 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔

لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈالی ہے، پولیس اڈیالہ جیل میں ہی شاہ محمود قریشی سے تفتیش کرے گی، تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور سے رہنما تحریك انصاف  کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرانہیں لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا، بعد ازاں لاہور پولیس کی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی اور اڈیالہ جیل میں ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *