بھارت : گیمنگ زون میں آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

بھارت : گیمنگ زون میں آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبكہ آگ اس قدر شدید تھی کہ لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجکوٹ کے پولیس کمشنر نے بتایا ہے کہ گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ،اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، گیمنگ زون کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں كہا گیا ہے کہ گیمنگ زون انتظامیہ نے آگ لگنے کی صورت میں کلیئرنس کے ضروری انتظامات نہیں کیے تھے۔

راجکوٹ کے ایم ایل اے درشیتھا شاہ نے کہا کہ آج بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، راجكوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں آگ لگنے کے نتیجے میں لوگوں کی اموات ہوئی ہیں، حکومت ان لوگوں کے خلاف کارورائی کرے گی جن کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ فی کس معاوضے کا اعلان کیا جبكہ وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج کو فوری ترجیح دی جائے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *