سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سوزوکی ویگن آر کا شمار پاکستان کی مقبول ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے۔

سوزوکی ویگن آر کمپنی کی مقبول کاروں میں سے ایک ہے، جو ’کے‘ سیریز1.0لیٹر انجن کے ساتھ آتی ہے اور اپنی کارکردگی اور فیول ایوریج کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ یہ گاڑی تین مختلف ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور ویکس ایل۔اے جی ایس میں آتی ہے۔وی ایکس ایل میں پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ، بلیو ٹوتھ کے فیچر کے ساتھ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، یو ایس بی پورٹس اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔مئی 2024ء میں وی ایکس ایل کی قیمت 34لاکھ 12ہزار روپے ہے۔ یہ گاڑی خریدتے ہوئے نان فائلرز کو 2لاکھ روپے اور فائلرز کو صرف60ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب کا موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافےکا فیصلہ

پاک سوزوکی کمپنی اور حبیب میٹرو بینک نے باہمی اشتراک سے شہریوں کو سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل۔اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا۔ آلٹو وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ سوزوکی آلٹو اے جی ایس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی بہترین مائلیج ہونا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت اس وقت 30 لاکھ  45 ہزار روپے ہے۔ نئی فنانسنگ سکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18 فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم 5سال کے اقساط پلان پر یہ گاڑی لینے کے لیے صارفین کو 30 فیصد قیمت پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ پہلے صارفین 70 ہزار 978 روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب دی جا رہی ’بگ سیونگز‘ آفر کے تحت ماہانہ قسط 61 ہزار 362 روپے ادا کرنی ہو گی جس سے صارفین کو 5 لاکھ 76 ہزار 980 روپے کی بچت ہو گی۔ واضح رہے کہ اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *