خیبرپخونخوا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ

خیبرپخونخوا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ

خیبر پختونخواصوبہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے اور مزدور کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

خیبرپختونخو احکومت نے تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کر دیا۔ مالی سال 2024-25کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 10فیصد جبکہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 32ہزار روپے سے بڑھا کر 36ہزار روپے کر دی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس2گھنٹے 15منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدات اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابراعظم سواتی کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی ایوان میں موجود تھے۔

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 8 فروری کےانتخابات میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو واضح مینڈیٹ دیا، پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بے مثال ترقیاتی کام کیے، خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو تیسری بار منتخب کیا، ترقیاتی منصوبوں میں سے اہم صحت انصاف کارڈ کا اجراء ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *