سطح سمندر سے ساڑھے 10 ہزار فٹ بلند ایشیاء کی سب سے خوبصورت جھیل سیف الملوک کی شاہراہ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی دفعہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے جھیل روڈ کو وقتِ سے پہلےکھول دیا ہے۔ اب سیاح جھیل سیف الملوک کے طلسماتی حسن آور برف پوش پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آور مشیر سیاحت وثقافت آور آثار قدیمہ زاہد چن کی حصوصی ہدایت پر سطح سمندر سے 10578 فٹ بلند پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کو جانے والی روڈ سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے بھاری مشینری کے زریعے طویل مشقت کے بعد کم سے کم وقت میں جھیل روڈ سے گلیشئرز آور مٹی کے تودوں کو صاف کر کے جیپوں کیلئے کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا پہلی مرتبہ وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا اعلان
وادی کاغان میں واقع جھیل سیف الملوک در حقیقت دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ جھیل کا پانی ناقابل یقین حد تک صاف ہے، جس سے زائرین کو گہرائی میں تیرتی ہوئی مچھلیوں کو دیکھنے کا نظارہ ملتا ہے۔جھیل سیف الملوک وادی کاغان میں 10578 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور ہر سال بڑی تعداد میں لوگ ناران سے جیپ یا پیدل اس تک پہنچتے ہیں۔