ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مرحوم صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام اور حکومت نےجس طرح ہمارے حالیہ دکھ میں ہماری بھر پور حوصلہ افزائی کی اور ہمارے جذبات کو محسوس کیا ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ ایران کے ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے رہے ہیں اور دو طرفہ تعلقات میں کبھی بھی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے ۔ ایران پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات میں میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ ایران کے پاکستان کے ساتھ تعلقات
مزید پڑھیں:ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر گرنے کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
بہت اہم ہیں کیونکہ ہم بھائی ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اورایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ، ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے ایرانی صدر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی بھی تھے۔