کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے قبل بڑا بیا ن جاری کردیا

کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے قبل بڑا بیا ن جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ ایونٹ شروع ہونے میں تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں ۔ اس لیے ہماری پوری کوشش ہے کہ انگلش ٹیم سے سیریز جیتیں اور یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے سنہری موقع ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے اچھی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈاؤن پوزیشن پر خودکھیلوں گا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کا دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے ۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما سرباز کا بڑا اعزاز ، بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی

انہوں نے مزید کہا کہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ باؤلنگ سے زیادہ خطرناک ہے، فاسٹ بالر حارث رئوف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہیں کھیلنے کی اجازت بھی مل گئی ہے ۔ ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز سے گرین شرٹس کو فائدہ ہو گا ۔ واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *