عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، پرویزالٰہی

عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، پرویزالٰہی

جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا تب تک شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی، چوہدری پرویزالٰہی کا رہائی کے بعد پہلا بیان آگیا۔

کئی ماہ جیل میں گزارنے کے بعد بالآخر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی گھر پہنچ گئے ۔چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: چوہدری پرویزالٰہی کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

چوہدری پرویز الہٰی نے گھر پہنچنے کے بعد پہلابیان جاری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا تب تک شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی۔ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ رہائی کے بعد اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللّٰہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا۔ اللّٰہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ان ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی

۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا، گجرات میں جن سے زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کرینگے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے پکڑوانے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں زیادہ کردار محسن نقوی کا رہا۔ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *