سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی اور دو ماہ تک جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان موسمی حالات اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ حکومت پنجاب کی طرح موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان پہلے کرنے پر غور کر رہی ہے لیکن اب باقاعدہ شیڈول پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم درآمد سکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ

اضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مئی میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی جس کے باعث یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

دوسری جانب دوسری جانب حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 22 یا 25 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے جب پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تاہم تازہ ترین اطلعات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کے باعث تمام اسکول 25 مئی سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ نجی اسکول اس مدت کے دوران امتحانات منعقد کرسکتے ہیں ، جو پہلے سے طے شدہ تھے۔ موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی یکم جون سے 14 اگست تک کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس ، عمران خان سمیت دیگر رہنما بری

موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان مقررہ وقت سے پہلے کرنے کے فیصلے کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو شدید گرمی سے راحت فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صوبے بھر کے لاکھوں طلباء اور اساتذہ مستفید ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *