گندم درآمد سکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ

گندم درآمد سکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی  ہو گئی، وزیراعظم  شہباز شریف کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: گندم درآمد سکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو گئی، وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بڑے بڑے فیصلے بھی کر لیے گئے۔

حکومت نے گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے جن کی وجہ سے ملک کی گندم مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں جنرل فیض ملوث تھے؟ فیصل واوڈا کا اہم انکشاف

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو معطل کردیا گیا ہے جن میں سابق سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف بھی شامل ہیں۔ پلانٹ پروٹیکشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل اے ڈی عابد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ، صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ

گندم امپورٹ اسکینڈل کی وجہ سے ملک میں گندم کی شدید قلت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے گندم مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا۔ حکومت نے احتساب کو یقینی بنانے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا گیا ہے اور گندم بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *