لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتاری کے بعد ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور انہیں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔