ایران ، صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ

ایران ، صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ

ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

یہ فیصلہ مخبر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ نے شرکت کی۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی جبکہ انتخابی مہم 12 سے 27 جون تک جاری رہے گی۔ صدارتی انتخابات صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اچانک موت کے بعد ہو رہے ہیں۔ ایرانی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بریگیڈیئر جنرل علی عبد اللہی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ابراہیم رئیسی کا انتقال، پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

کمیٹی کے ارکان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور واقعے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ان انتخابات کو ایران کے لیے ایک اہم لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ملک سیاسی غیر یقینی کے دور سے گزر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *