صوبائی رکن اسمبلی کا بیگ ہاسٹل سے چوری ہو گیا

صوبائی رکن اسمبلی کا بیگ ہاسٹل سے چوری ہو گیا

صوبائی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا بیگ ایم پی اے ہاسٹل سے چوری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا بیگ ایم پی اے ہاسٹل میں ان کے فلیٹ سے چوری ہوا۔ باہر سے چور نے جب دیکھا کہ کمرہ خالی ہے اور اس میں کوئی بھی نہیں ہے تو اس نے کھلی کھڑکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈنڈے کی مدد سے بیگ باہر نکا لا۔ رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا اپنے ایک بیان کہنا تھا جب میں کمرے میں داخل ہوئی تو چور دوسرا بیگ بھی چو رانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں :سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، ناصر شاہ

میرے شور مچانے پر چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل سے میرا بیگ چوری ہونا سکیورٹی انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے ؟ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرس چوری ہونے کا معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھاؤں گی۔ فرح عظیم شاہ نے پرس چوری کا پرچہ متعلقہ تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کروا دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *