خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی ا یکٹنگ کر نیوالی چیونٹیاں

خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی ا یکٹنگ کر نیوالی چیونٹیاں

آسٹریلیا میں ایسی چیونٹیوں کا انکشاف ہوا ہے جو اصل میں مرنے کی ادا کاری کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین محققین کو چیونٹیوں کی ایک کالونی ملی ہےجس میں انہوں نے دیکھا تو وہ مری ہوئی لگ رہی ہیں درحقیقت ایسا کچھ نہیں تھا ان میں سے ایک چینٹوی نے جب حرکت شروع کی تو محققین کو پتہ چلا کہ اصل میں وہ تمام چیونٹیاں صرف انسانوں سے خطرہ ہونے پر ایکٹنگ کر رہی ہیں ۔ موت کا ڈرامہ کرنے کا عمل کافی جانوروں میں ایک دفاعی طریقہ کار کے طور پر مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں کیڑوں اور چھپکلیوں سے لے کر پرندوں اور ممالیہ جانور سبھی اس میں آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ فطری طور پر دوسروں سے زیادہ بہتر مرنے کی ڈرامے بازی کرسکتے ہیں لیکن جو بات ان سب میں مشترک ہے وہ یہ ہے کہ یہ دفاعی حکمت عملی انفرادی طور پر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے بڑی خبر

انسانوں سے خطرہ محسوس ہونے پر یہ چیونٹیاں ایسی پہلی نسل ہیں جو مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہیں ۔ محققین کی ٹیم کو پورا یقین ہوگیا کہ وہ حقیقت میں وہ مری ہوئی ہیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔ وہ صرف ایکٹنگ کر رہی تھیں۔ محققین کی ٹیم میں موجود ایسوسی ایٹ پروفیسر ایس۔ ٹوپا پیٹٹ کا کہنا ہےکہ ان چیونٹیوں کی مرنے کی اداکاری اتنی بہترین تھی کہ ہم نے ان تمام مردہ چیونٹیوں کو دیکھا لیکن یہ ہمیں تب پتہ چلا جب ایک چیونٹی نے ہلکی سی حرکت کی۔ اس قسم کا دفاعی طریقہ کار صرف چند چیونٹیوں کی نسلوں میں ہی پایا جاتا ہے لیکن وہ بھی انفرادی سطح یا کالونی میں موجود ایک مخصوص طبقے میں۔ تاہم Polyrhachis femorata پوری کالونی اس عمل میں شامل ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *