اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے خلاف مقرر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تعینانی کے خلاف اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر کروائی تھی جس پر کل اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں:فیصل واوڈا پر توہین عدالت تو رئوف حسن پر کیوں نہیں؟ کامران شاہد نے سوال اُٹھا دیا
درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہےکہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خارجہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 28 اپریل وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے ان کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، وزیراعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی شق ہے کہ وزیراعظم کسی ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔