سابق ایرانی وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق بڑا انکشاف

سابق ایرانی وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق بڑا انکشاف

 سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی بڑی وجہ امریکی پابندیاں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جواد ظریف نے ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پابندیوں کے باعث تہران ہوابازی کی جدید سہو لیات سے محروم ہے ۔ جس کے باعث ملک میں جہازوں کے حادثات معمول ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہوا بازی سے متعلق جہازوں کے پرزوں پر امریکی پابندیاں صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے کی وجہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ایران کے مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر جام شہادت نوش فرما گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:ابرہیم رئیسی کے بعد ایران کے صدر کی ذمہ داری کون سنبھالے گا؟

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ وزیر خارجہ بھی تھے وہ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ موسمی حالات خراب ہونے کے باعث ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دیزمر جنگل میں کریش ہوا، جہاز کا حادثہ ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کےدرمیانی علاقے میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ شدید دھند اور بارش بھی ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق اڑان کے آدھے گھنٹے بعدصدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *