برطانوی کلب کے کھلاڑی پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میں شامل

برطانوی کلب کے کھلاڑی پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میں شامل

پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اہم غیر ملکی کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر مکائیل عبداللہ نے قومی اسکواڈ جوائن کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ اسٹرائیکر مکائیل عبداللہ برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔ مکائیل عبداللہ برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ ان کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ نوجوان فٹ بال اسٹرائیکر پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر مکائیل عبداللہ رواں ماہ کے آخرتک پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم میں شمولیت اختیارکریں گے ۔ علاوہ ازیں نوجوان فٹ بالر مکائیل عبداللہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کے لیے قومی فٹ بال کی طرف سے کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف) اس سے پہلےپاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ۔ انجری کے باعث پچھلا میچ نہ کھیلنے والے آدم خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی فٹ بالر عیسیٰ سلیمان فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *