سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، ناصر شاہ

سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، ناصر شاہ

صو بائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے سندھ حکومت میں اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان کی محنت سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل انتخابات میں سندھ بھر سے کامیابی حاصل کی ۔  مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ  سندھ رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کوکچھ نہیں ملا وہ ایسے ہی اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں، صو بائی وزیر توانائی نے کہا کہ وزارتوں کافیصلہ قیادت کرتی ہے۔ قیادت نے نئے لوگ کو چانس دیا ہے، دیگر کو بھی موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:فیصل واوڈا پر توہین عدالت تو رئوف حسن پر کیوں نہیں؟ کامران شاہد نے سوال اُٹھا دیا

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر بات چیت کرتے ہوئے صو بائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے پر سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ انتہائی غمزدہ ہیں۔حالیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنا ہو گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر وفاقی وزیر اویس لغاری سے بات کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *